20 دسمبر، 2024، 5:57 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85695506
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ میں 441 دنوں کے جرائم کے نتیجے میں 152,000 سے زائد فلسطینی  شہید اور زخمی

تہران - ارنا - غزہ پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ جنگ کے آغاز سے صیہونی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 152,000 سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جنگ کے 441 ویں دن جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ  "گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی فوج نے غزہ پٹی میں تین جرائم کا ارتکاب کیا ہے، جس میں 77 فلسطینی شہید اور 174 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔"

فلسطینی وزارت صحت نے مزید بتایا: "ان شہداء اور زخمیوں کو ملا کر غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز سے لے کر اب تک 45,206 فلسطینی شہید اور 107,512 زخمی ہو چکے ہیں۔ "

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .